سرینگر بڈگام پارلیمانی نشست پر پولنگ کے اختتام تک مجموعی طور پر26فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر امنگ نرولہ نے یہاں ایک پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع سرینگر میں 11.46فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ بڈگام میں39.50اور گاندربل میں سب سے زیادہ 45.60فیصد ووٹنگ ریکارڈکی گئی۔